بیوی کی ناک‘کان کاٹنے والاملزم ساتھی سمیت گرفتار

Apr 24, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قصورکے علاقہ پھولنگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والے سفاک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرنے پر ڈی پی او قصورطارق عزیز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ڈی پی او قصور طارق عزیز نے کہاکہ قصور، پھولنگر کے علاقہ میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا گیا،متاثرہ خاتون کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس ٹیم نے فوری کاروا ئی کرتے ہوئے مرکزی ملزم خاوند لطیف سمیت دو ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تیسری خاتون ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

********************