پولنگ سٹیشنوں پرفول پروف سیکورٹی ، بلاتفریق کارروائی کی ،آئی جی

Apr 22, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ضمنی الیکشن کے موقع پر پولیس نے پولنگ سٹیشنوں پرفول پروف سکیورٹی فراہم کی ۔ آئی جی ڈاکٹرعثمان انورنے کہا کہ پنجاب پولیس نے پرامن، شفاف اور محفوظ ا لیکشن کیلئے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کرلیے تھے، لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت 35 ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی پر تعینات رہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر آنے والے معذور و ضعیف افراد کو مدد فراہم کی، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا خود نگرانی کرتے رہے۔ الائیڈ محکموں، آرمڈ فورسز، سکیورٹی اداروں کے تعاون سے پرامن اور شفاف پولنگ کا عمل یقینی بنایا گیا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا گیا، ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے، انتخابی عمل کو سبوتاع پر بلا تفریق کاروائی عمل میں لا ئی گئی ۔

(روز نامہ جنگ)

********************