قتل کی واردات میں ملوث اشتہاری ایئرپورٹ سے گرفتار

Apr 20, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا اے کیٹیگری اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے ایک اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم اکرام نصیر نے 2022 میں تھانہ کنجاہ گجرات کی حدود میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم گذشتہ دو برس سے اشتہاری اکرام نصیر کی گرفتاری کیلئے سرگرم عمل تھی اور مجرم اکرام نصیر کا نام ائیر پورٹ پر واچ لسٹ میں بھی شامل کروا رکھا تھا  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزم کو ائیر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا، سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے اشتہاری اکرام نصیر کو حراست میں لے لیا، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

********************