ضمنی الیکشن ، 419 پو لنگ سٹیشن انتہائی حساس ،1081حساس قرار

Apr 20, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ر نے بتایا کہ 14 قومی و صوبائی حلقوں میں 2599 پولنگ اسٹیشنز میں سے 419 انتہائی حساس جبکہ 1081کوحساس قرار دیا گیا ہے۔ آئی جی نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے ، آئی جی نے کہاکہ لیڈیز پولنگ اسٹیشنز اور بوتھ پر خواتین پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گی جبکہ ضمنی انتخابات کے لئے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل ہے، انہوں نے مزیدکہاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہو  گی ۔

(روز نامہ جنگ)

********************