پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید39لاکھ روپے جاری

Apr 17, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری ، دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 05 اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے مزید 39لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد سرور کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد کے زخمی غازی محمد شکیل کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے جاری، رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل محمد آصف کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے بہاولنگر کے زخمی کانسٹیبل گلاب علی کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری، خانیوال کے زخمی ٹی ایس آئی ذیشان الٰہی کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کیے گئے   آئی جی پنجاب کو ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے  فنڈز اجرا کیلئے کیسز بھجوائے تھے۔

(روز نامہ پاکستان)
***********************