ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد ادریس کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد ادریس کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس
 صوبے کے تمام ایس ایس پیز، ایس پیز انوسٹی گیشن اور دیگر سپر وائزری افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت
 کیس کی تفتیش سزا کو ذہن میں رکھ کر کریں، مثل کے حتمی نتائج قانونی اور معیاری ہوں۔ ایڈیشنل آئی انویسٹی گیشن پنجاب
ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد ادریس نے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں صوبے کے تمام ایس ایس پیز، ایس پیز انوسٹی گیشن اور دیگر سپر وائزری افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ کیس کی تفتیش سزا کو ذہن میں رکھ کر کریں، مثل کے حتمی نتائج قانونی اور معیاری ہوں، کورٹ جانے سے قبل کیس کی بھر پور تیاری کریں،کورٹ میں آپ کا انداز معقول اور قابل جواز ہونا چاہیے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے کہاکہ ایف آئی آرز سے لیکر چالان تک کنویکشن کو ذہن میں رکھ کر چلیں، کنویکشن کے لیے ثبوت اور شواہد ٹھیک انداز سے جمع کروائیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس نے ایس ایس پی انوسٹی گیشنز کو تفتیشی افسران کی غلطیوں کو درست کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تفتیش میں کوئی مسئلہ ہو تو براہ راست مجھ سے راہنمائی لے سکتے ہیں۔محمد ادریس نے کہاکہ تمام زیر التوا چالان جلد سے جلد قانون کے مطابق متعلقہ عدالت ہائے میں جمع کروائیں جبکہ اے ٹی اے کیسیز کو ترجیحی بنیادوں پر قانون کے مطابق تفتیش مکمل کی جائے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سی آئی اے عمران کشور،صوبہ بھر کے ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اورایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔اجلاس میں انویسٹی گیشن برانچ پنجاب آفس سے اے آئی جی مانیٹرنگ طارق محبوب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن تھری شازیہ سرور،ڈی ایس پی لیگل ناصر پنجوتہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر392)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 17, 2024