آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات
ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، پیشہ ورانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل میں ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات کی، پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد نسیم کی راولپنڈی ٹرانسفر کی درخواست ریلیف کیلئے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دی،آئی جی پنجاب نے جونیئر کلرک نعیم اختر خان کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے چنیوٹ پولیس کے اے ایس آئی یوسف علی کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو میرٹ کے مطابق کاروائی کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے سرگودھا ٹریننگ کالج کے محمد رمضان کی چوہنگ کالج تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو کاروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے لانگری عبد العظیم کے بیٹے کی مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہمی کی ہدایت دی جبکہ ڈی ایس پی محمد یاسین کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو کاروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل طاہر یعقوب کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل باقر حسین کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ تمام افسران بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری کارروائی کرکے ملازمین کو ریلیف فراہم کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر391)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 17, 2024