آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 05 اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 39 لاکھ روپے جاری، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 05 اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 39 لاکھ روپے جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد سرور کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد کے زخمی غازی محمد شکیل کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے، رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل محمد آصف کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، بہاولنگر کے زخمی کانسٹیبل گلاب علی کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ خانیوال کے زخمی ٹی ایس آئی ذیشان الہی کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے گئے، آئی جی پنجاب کو ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کیلئے کیسز بھجوائے تھے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ہیلتھ مسائل سے دوچار ملازمین کی ویلفیئر کیلئے اقدامات میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر389)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, April 16, 2024