پولیس ملازمین کو علاج کیلئے ساڑھے17 لاکھ روپے جاری

Apr 16, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  سنٹرل پولیس آفس میں کمپن سیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی سربراہی میں کمیٹی نے مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کے ہیلتھ ویلفیئر کیسز کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوا دئیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کے علاج معالجے کیلئے مزید ساڑھے 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے زخمی اے ایس آئی ارشد حسین کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے،ڈی جی خان کے زخمی کانسٹیبل اعجاز حسین کو کو علاج معالجے کیلئے  5 لاکھ روپے جاری کئے گئے، قصور کے زخمی کانسٹیبل سلمان شوکت کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، سیالکوٹ کے زخمی کانسٹیبل ناصر یعقوب کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، منڈی بہاؤالدین کے زخمی کانسٹیبل حسنین اختر کو طبی اخراجات کیلئے  2 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************