آئی جی کے ملازمین کی درخواستوں پر ریلیف کیلئے احکامات جاری

Apr 16, 2024

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور  پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ ملازمین کی پیش کردہ درخواستوں پر ایکشن لے کر فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی افسران کو تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کاروائی سے فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں کمپن سیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی سربراہی میں کمیٹی نے مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کے ہیلتھ ویلفیئر کیسز کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوا دئیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کے علاج معالجے کیلئے مزید ساڑھے 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

********************