آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس کانسٹیبلری، شہدا کی فیملیز کی فلاح کیلئے احسن اقدام
ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف یونٹس اور اضلاع کیلئے 85 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس کانسٹیبلری اور شہدا کی فیملیز کی فلاح کیلئے احسن اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس اور اضلاع کیلئے 85 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ذاتی ویلفیئر پراجیکٹس نہ رکھنے والے اضلاع اور یونٹس کو پولیس انڈوومنٹ فنڈ سے ہر ماہ رقم دی جاتی ہے، یہ رقم پولیس کانسٹیبلری اور شہدا کے اہل خانہ کی ویلفیئر اور بچوں کے تعلیمی سکالرشپس پر خرچ کی جا رہی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ٹیلی کمیونیکیشن ، انویسٹی گیشن پنجاب کو 10 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کو 05 لاکھ فی کس روپے فی کس جاری کئے گئے ، اسی طرح راجن پور، ننکانہ، پاکپتن، لیہ، چنیوٹ، حافظ آباد اور لودھراں کے اضلاع کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر ذرائع سے تمام اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز کو معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ ان اضلاع اور فورسز میں تعینات اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کو ویلفئیر کی مد میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر383)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, April 14, 2024