Apr 07, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس فورس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جار ی ہے ،صوبے کی تمام ریجنز اور اضلاع میں آر پی اوز کی زیر نگرانی پروموشن بورڈز اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق سینکڑوں اہلکاروں کو اگلے رینک میں ترقی دے دی گئی راولپنڈی رینج میں 43 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر رینک پر ترقی دی گئی24 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی رینک پر پروموٹ کیا گیا۔ڈی جی خان ریجن میں 27 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 27 کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل رینک پر ترقی دی گئی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پروموشن بورڈ میں 64 اے ایس آئیز اور 50 کانسٹیبلز کے کیس زیر غور آئے تھے ۔ ترقی ہر افسر و اہلکار کا حق ہے محکمانہ ترقی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے ۔
(روز نامہ جنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭