ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کائونٹرز کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ

Apr 07, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے تعاون سے ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز کو مزید فعال اور سہولیات کا معیار زیادہ بہتر بنایا جائیگا۔ محکمہ صحت کے اشتراک سے ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کو درپیش صحت عامہ کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے اشتراک سے ٹرانسجینڈرز کے ایڈز سمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ، ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کی تیسری خوراک جلد مکمل کروائی جائیگی۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ اور سائیکالوجیکل پروفائلنگ دوبارہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس لائنز ویلفیئر ہسپتال قلعہ گجر سنگھ کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کیساتھ اشتراک عمل جاری رہیگا، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ہسپتال میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزراء صحت سے ملاقات کے دوران کیا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭