پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی آئی جی پنجاب سے ملاقات‘درخواستوں پر ریلیف دینے کاحکم

Apr 06, 2024

 لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہاکہ تمام افسران ملازمین کی پیش کردہ درخواستوں پر ایکشن لے کر پراگریس رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں، میرٹ کے مطابق ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭