کمپلینٹ 1787 سنٹر کے پیشہ ورانہ امور بارے اہم اجلاس

Apr 04, 2024
ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ(IAB)عمران محمودکی زیر نگرانی 1787کمپلینٹ سنٹر کے پیشہ ورانہ امور بارے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام آ رپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوزنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں 1787کمپلینٹ سنٹر پر موصول شکایات اور انکے ازالے کیلئے جاری اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی(IAB)عمران محمود نے 1787کمپلینٹ سنٹر پر تمام زیر التواء کیسز کو جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔ایڈیشنل آئی جیIABعمران محمود نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں تمام درخواستوں پر جلد از جلدکاروائی  مکمل کرواکر رپورٹس سی پی او بھجوائیں،ایڈیشنل آئی جیIABعمران محمود نے ہدایت کی کہ خواتین شہریوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات اور درخواستوں کے ترجیحی ازالے ہر صورت یقینی بنایا جائے، خواتین کی ہراسگی، زیادتی،فراڈ، جائیداد پر قبضہ کی شکایات پر فوری کاروائی سے انصاف فراہم کی جائے۔
ایڈیشنل آئی جیIABعمران محمود نے افسران کو ہدایت کی کہ اندراج مقدمہ اور تفتیش کے مراحل کو مقررہ ٹائم کے اندر مکمل کرتے ہوئے شہریوں کوآسانی فراہم کی جائے۔ عمران محمود نے کہاکہ شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن نہ لینے والے افسران واہلکاروں کو فیلڈ پوسٹنگ پر رہنے کا کوئی اختیار نہیں،ڈی پی اوز ڈیش بورڈا ور سرپرائز انسپکشن کرکے 1787 سے موصولہ شکایات کے ازالے کی نگرانی کریں۔ایڈیشنل آئی جیIABعمران محمود نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے 1787کمپلینٹ سنٹر ہفتے کے ساتوں روز فعال ہے،
(روز نامہ خبریں)
********************