پنجاب پولیس نے انٹر پول کی مدد سے اشتہاری کو یواے ای سے گرفتار کرلیا

Apr 04, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس بیرون ملک مفروراشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے سرگرم عمل ، پولیس نے انٹرپول کیساتھ کلو ز کوارڈینیشن سے ایک اور اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار ہو کر وطن واپس پہنچا گیا  رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم صابر علی 03 سال قبل میانوالی میں شہری سے 30 لاکھ روپے کا فراڈ کرکے بیرون ملک مفرور ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل تحرک جاری رکھا بالاخر فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم صابر علی متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا   گرفتار ملزم کو ائیر پورٹ پر میانوالی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

(روز نامہ پاکستان)

******************