پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیاں، 19ملزمان گرفتار

Apr 04, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم  میں 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت  19 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 19 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 162 پتنگیں، 27 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ 37 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3678 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 3545 مقدمات درج ہوئے ملزمان سے 224043 پتنگیں اور 15826 چرخیاں برآمد ہوئیں  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، کاروبار اور استعمال میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں اور سخت قانونی کاروائی کے تحت ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

******************