پنجاب پولیس نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات ڈیلرز، اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف عمل۔

پنجاب پولیس نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات ڈیلرز، اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف عمل۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 447 ریڈز،206 مقدمات درج، 209 ملزمان گرفتارکیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈرگ فری پنجاب کی مہم جاری ہے اور پنجاب پولیس نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات ڈیلرز، اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز تیزی سے جاری ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 447 ریڈزکیے گئے،منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کے خلاف 206 مقدمات درج اور 209 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔ منشیات ڈیلروں کے قبضے سے 151 کلوگرام چرس، آدھا کلو آئس، 05 کلو ہیروئن برآمد،01 کلوگرام افیون اور 2270 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ 37 روز کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر 10745 ریڈزکیے گئے اور منشیات فروشوں کے خلاف 5289 مقدمات درج کیے گئے اور 5690 ملزمان گرفتارکرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 3991 کلو گرام چرس، 22 کلو آئس، 72 کلو ہیروئن، 177 کلو گرام افیون اور 65556 لٹر شراب برآمد ہوئی۔  
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو منشیات کا زہر بیچنے والے عناصر کے خلاف آپریشنز میں تیزی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں اور تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح بطور خاص انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر349)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 3, 2024