پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری

پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری
گذشتہ 24 گھنٹوں میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 19 ملزمان گرفتار، 19 مقدمات درج، 162 پتنگیں، 27 چرخیاں برآمد۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت  19 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 19 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 162 پتنگیں، 27 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ 37 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3678 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 3545 مقدمات درج ہوئے،ملزمان کے قبضے سے 224043 پتنگیں اور 15826 چرخیاں برآمد ہوئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، کاروبار اور استعمال میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں اور سخت قانونی کاروائی کے تحت ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں،ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ خطرناک کھیل کے نقصانات بارے آگاہی اور تدارک کیلئے علمائے اکرام، اساتذہ اور والدین اپنا کردار ادا کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر347)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 3, 2024