آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مشن، پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو درپیش طبی مشکلات کا ازالہ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مشن، پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو درپیش طبی مشکلات کا ازالہ،
مختلف سنگین بیماریوں کے شکار پولیس ملازمین کو علاج معالجے کے اخراجات کیلئے 15 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو درپیش طبی مشکلات کے ازالہ کیلئے مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے تسلسل میں مختلف سنگین بیماریوں کے شکار پولیس ملازمین کو علاج معالجے کے اخراجات کیلئے 15 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شہباز احمد کو گردوں میں انفیکشن کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اٹک پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل عارف حیات کو عارضہ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، پی ایچ پی پنجاب کے ڈرائیور کانسٹیبل اکرام اللہ کو گردوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ کے اے ایس آئی ملک جاوید اختر کو مصنوعی ٹانگ لگوانے کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے،سی ٹی ڈی پنجاب کے کانسٹیبل محمد اسلم کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، ٹیلی ٹرانسپورٹ کے کانسٹیبل محمد بلاول صدیقی کو گھٹنہ فریکچر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، اٹک کے کانسٹیبل عادل حمید کو بائیں گھٹنہ ACL پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی سربراہی میں ویلفیئر کمیٹی نے سکروٹنی کے بعد مذکورہ بالا کیسز آئی جی پنجاب کو بھیجے تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت کی کہ ویلفیئر فنڈ سے ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر346)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 3, 2024