زیر تفتیش مقدمات جلد نمٹائے جائیں ، محمد ادریس احمد

Apr 03, 2024

ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت انویسٹی گیشن امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہو اجس میں صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ایس پیز انوسٹی گیشن، سپر وائزری افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں گذشتہ 10 سال کے مقدمات اور چالانوں کی فالو اپ پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے زیر التوا چالانوں، زیر تفتیش مقدمات بارے تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا، چالانوں کی بروقت تکمیل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اٹک، نارووال، گجرات، بھکر، پاکپتن اور چکوال انویسٹی گیشن کو تعریفی سرٹیفیکیٹ کے اجرا کا حکم دیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے بجلی چوری کے مقدمات کے چالانوں کی تاخیر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات دئیے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے کہاکہ منشیات کے مقدمات میں گواہوں کی عدالتوں میں پیشی ہر صورت یقینی بنائی جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی سزاؤں کی شرح میں اضافہ یقینی بنائیں، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس نے کہاکہ پنجاب بھر میں سی ڈی آرز کا آڈٹ مورخہ 15 اپریل سے شروع کیا جائے گا،مختلف کیسز میں سی ڈی آرز کا آڈٹ، متعلقہ فون نمبرز کی چھان بین کی جائے گی،

(روز نامہ جہان پاکستان)

*********************