ڈسپلن، پروموشن، ویلفیئر کی ہر درخواست پر فوری ریلیف فراہم کیا جائے : آئی جی

Apr 03, 2024

انسپکٹرجنرل پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امورمیں میرٹ کے مطابق ملازمین کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میری پالیسی کا اہم جزو ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں ، ڈسپلن ، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ ہر درخواست پر فوری کاروائی کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام سپروائزری افسران ماتحت سٹاف سے قریبی رابطہ رکھیں اور انکے مسائل کے ازالے کیلئے ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹر ل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اورا نکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے پیش کردہ مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔

 

(روز نامہ نوائےوقت)

********************