یوم شہادت حضرت علیؓ :بہترین سکیورٹی پر انتظامیہ کو شاباش،علماء کا شکریہ:آئی جی

Apr 02, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پرلاہور پولیس سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران اور اہلکاروں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایگزیکٹو اور ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام یونٹس ستائش کے مستحق ہیں۔سیف سٹیز اتھارٹی، سکیورٹی اداروں اور میڈیا نے پنجاب پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کی۔ آئی جی پنجاب نے بین المسالک ہم آہنگی، بھرپور تعاون پر تمام مکتبہ ہائے فکر کے علمائے کرام،مجالس و جلوسوں کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*******************