آئی جی پنجاب سے چیئرپرسن کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کی ملاقات

Apr 02, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر)چیئرپرسن کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ سابق سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کی رکن مہک نعیم بھی ہمراہ تھیں،  ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی اور سینئر افسران ملاقات میں موجودتھے۔ دوران ملاقات بچوں سے متعلقہ جرائم کے تدارک،حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ سے موثر کوارڈینیشن کیلئے پولیس فوکل پرسن تعینات کر دیئے، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی کو سنٹرل پولیس آفس سے فوکل پرسن مقرر کئے گئے جبکہ نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ سے کوارڈینیشن اور مشترکہ اقدامات کے لئے ڈی پی اوز کو تحریری طور ہر ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*******************