ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس،

ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس،
چالانوں کی بروقت تکمیل پر اٹک، نارووال، گجرات، بھکر، پاکپتن اور چکوال انویسٹی گیشن کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ
 ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب کی بجلی چوری کے مقدمات کے چالانوں کی تاخیر پر اظہار برہمی،
ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت انویسٹی گیشن امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہو اجس میں صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ایس پیز انوسٹی گیشن، سپر وائزری افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں گذشتہ 10 سال کے مقدمات اور چالانوں کی فالو اپ پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے زیر التوا چالانوں، زیر تفتیش مقدمات بارے تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا، چالانوں کی بروقت تکمیل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اٹک، نارووال، گجرات، بھکر، پاکپتن اور چکوال انویسٹی گیشن کو تعریفی سرٹیفیکیٹ کے اجرا کا حکم دیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے بجلی چوری کے مقدمات کے چالانوں کی تاخیر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات دئیے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے کہاکہ منشیات کے مقدمات میں گواہوں کی عدالتوں میں پیشی ہر صورت یقینی بنائی جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی سزاؤں کی شرح میں اضافہ یقینی بنائیں، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس نے کہاکہ پنجاب بھر میں سی ڈی آرز کا آڈٹ مورخہ 15 اپریل سے شروع کیا جائے گا،مختلف کیسز میں سی ڈی آرز کا آڈٹ، متعلقہ فون نمبرز کی چھان بین کی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن نے کہاکہ سی ڈی آرز کی مصدقہ تحقیقات یقینی بنانے کیلئے تمام پی ایس ایز اور ایس ایس ایز کو ڈیٹا مرتب کرنے کی ٹریننگ دی جائے، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے کہاکہ تمام اضلاع کے ڈی ایس پیز لیگل متحرک ہوں، سزاؤں کے تناسب میں اضافہ کے لیے کردار ادا کریں، اے آئی جی مانیٹرنگ طارق محبوب، ایس پی انوسٹی گیشن تھری میڈم شازیہ سرور، ڈی ایس پی مظفر اکرم سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر344)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, April 2, 2024