سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ملاقات،مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔

سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ملاقات،مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امورمیں میرٹ کے مطابق ملازمین کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میری پالیسی کا اہم جزو ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں، ڈسپلن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ ہر درخواست پر فوری کاروائی کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام سپروائزری افسران ماتحت سٹاف سے قریبی رابطہ رکھیں اور انکے مسائل کے ازالے کیلئے ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹر ل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اورا نکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے پیش کردہ مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل ارسلان انور کے ٹرانسفر آرڈر منسوخ کرنے کی درخواست ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔سابق کانسٹیبل محمد قاسم عمر (مرحوم) کی اہلیہ کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست پر میرٹ کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ساہیوال ریجن کے تین سب انسپکٹرز کی پروموشن فکسیشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔اے ایس آئی امجد علی خان مرحوم کی اہلیہ کی گذارا الاؤنس فراہمی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو کاروائی کی ہدایت کی، اے ایس آئی ممتاز خان کے بیٹے کی میڈیکل تعلیم کیلئے سکالرشپ فراہم کرنے کی درخواست پر ویلفیئر برانچ کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل ویلفیئر، سروس امور بارے ریلیف کی دیگر درخواستوں پر فوری کاروائی کے ذریعے ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر341)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, April 2, 2024