انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری

Mar 30, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے بتایا کہ نوٹیفکیشن میں پروبیشن پیریڈ مکمل کرکے کنفرم ہونیوالے لاہور سمیت مختلف اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز میں تعینات 118 انسپکٹر شامل ہیں  ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -1 نے انسپکٹر رینک پر مزید محکمانہ ترقیوں کا عندیہ بھی دیا۔

(روز نامہ پاکستان)

********************