Mar 30, 2024
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کا دورہ کیا، سیف سٹی پراجیکٹ اور خدمت مرکز لیاقت باغ کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا اور کہا کہ تمام پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں۔شہریوں کو آرام دہ ماحول میں پہلے سے آسان اور فاسٹ ٹریک سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جائے، شہریوں کو پولیسنگ کی تمام سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
(روز نامہ نوائے وقت)
********************
