آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایسٹر کے موقع پر سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لارنس روڈ لاہور کا دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایسٹر کے موقع پر سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لارنس روڈ لاہور کا دورہ
آئی جی پنجاب کی چرچ بشپ، پاسٹرز، مسیحی شہریوں سے ملاقات، مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی،
مسیحی شہری پاکستانی معاشرے کا حسن اور انتہائی اہم حصہ ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایسٹر کے موقع پر سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لارنس روڈ لاہور کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب نے چرچ بشپ، پاسٹرز، مسیحی کمیونٹی لیڈرز اور شہریوں سے ملاقات کی اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس آپریشنز لاہور، ایس پیز، سینئر افسران ہمراہ تھے، مسیحی برادری نے آئی جی پنجاب کی طرف سے ایسٹر کی خوشیوں میں شرکت کرنے پر دلی مسرت اور شکریہ کا اظہار کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مسیحی شہری پاکستانی معاشرے کا حسن اور انتہائی اہم حصہ ہیں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی شہریوں کی گراں قدر خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ امن و امان، قومی یک جہتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب پولیس مسیحی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میثاق سنٹر میں مسیحی پولیس افسران اپنی کمیونٹی کو ترجیحی خدمات فراہم کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں و املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر336)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 31, 2024