آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کرسچین کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد، پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ایسٹر پر فول پروف انتظامات یقینی بنائے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کرسچین کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد، پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ایسٹر پر فول پروف انتظامات یقینی بنائے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرسچین کمیونٹی کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کی مبارکباد دی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایسٹر کے موقع پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی اور صوبہ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کے تمام مسیحی افسران و اہلکاروں کو بھی ایسٹر کی مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، ایسٹر پر پنجاب پولیس نے جامع حکمت عملی کے تحت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ مذہبی، دعائیہ تقریبات کے دوران مسیحی برادری کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایسٹر کے 2649 پروگرامز کی سکیورٹی پر 11 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے فرائض سر انجام دئیے ، لاہور میں ایسٹر کے پروگراموں کی سکیورٹی پر 02 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات رہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری،سنائپرز اور پولیس کمانڈوز تعینات رہے اور شرکا کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اور کمیونٹی رضا کار انتہائی چوکس رہے، مشکوک افراد، سامان، اطراف کی نقل و حرکت پرکڑی نگرانی کی گئی ، سپروائزری پولیس افسران نے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کیا ، آر پی اوز،  سی پی اوز، ڈی پی اوز، پولیس افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں رہے۔ آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈولفن، پی آریو،ایلیٹ فورس کے جوان حساس گرجا گھروں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائی اور ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے اختتام تک اہلکار اپنا ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود رہے ، شہروں  کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ مزید سخت رہی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر335)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 31, 2024