آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کے لئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کے لئے پرعزم
آئی جی پنجاب نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ 150 بچوں کے علاج معالجے کیلئے 67 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ 150 بچوں کے علاج معالجے کیلئے 67 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے ہیں، تھیلیسیمیا سے متاثرہ ہر بچے کو 45 ہزار روپے فی کس ملیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے یہ رقم جنوری تا مارچ پہلے کوارٹر کی مد میں دی گئی ہے ۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ  مزید 03 بچوں کو فنڈز ادائیگی کی منظوری دی ، قبل ازیں محکمہ کی جانب سے 147 بچوں کو علاج میں معاونت فراہم کی جا رہی تھی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کے منظور کردہ تمام کیسز پر فنڈز اجراء کی با ضابطہ منظوری دی جس کے بعد بچوں کو علاج معالجے کیلئے رقم جاری ہو گئی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے ، ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو مختلف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر334)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 31, 2024