پولیس کاپتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 110 ملزم گرفتار

Mar 29, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم جاری ہے جس کے نتیجے گذشتہ روز بھی 100سے زائد قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ملزمان کے خلاف 100سے زائد مقدمات درج، کرتے ہوئے 110 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 35250 پتنگیں، 622 چرخیاں برآمد ہوئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے گذشتہ 31 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت جاری کارروائیوں بارے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران صوبہ بھر میں 3328 مقدمات درج کئے گئے، پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3461 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان سے 212881 پتنگیں اور 14514 چرخیاں برآمدکی گئیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************