انٹر پول کی مدد سے مقدمہ قتل کا اشتہاری کویت سے گرفتار

Mar 29, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب بیرون ملک مفرور ایک اور خطرناک اشتہاری کو کویت سے گرفتار کر لیا جس کے بعد رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری  افتخار علی نے گذشتہ برس تھانہ لالہ موسی گجرات کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مجرم بعد ازاں روپوش ہوکر بیرون ملک فرار ہوگیا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرواکر ملزم کو گرفتار کیا، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اشتہاری کی کویت سے ایسٹراڈیشن کروائی گئی، ائیر پورٹ پر گجرات پولیس نے اشتہاری مجرم افتخار علی کو حراست میں لے لیا۔

(روز نامہ پاکستان)

*****************