کچے میں 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

Mar 26, 2024

(نمائندہ دنیا نیوز)کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری 55اشتہاری ڈاکوئوں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا سرنڈر ہونے والے اشتہاریوں کا تعلق بنوں اور دولانی گینگ سے ہے۔ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے میڈیا کو بتایا کہ روجھان کے کچے میں اغوا برائے قتل اور ڈکیتوں میں ملوث اشتہاری ڈاکوئوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے تاہم اس آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے 55 افراد نے راجن پور پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔یہ افراد اغوا قتل اور متعدد ڈکیتوں میں پولیس کو مطلوب تھے سرنڈر ہونے والے اشتہاری ڈاکوئوں سے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈی پی او راجن پور دوست محمد کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کے متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیاگیا۔

(روز نامہ دنیا)

******************