ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت انویسٹی گیشن امور بارے ویڈیو لنک اجلاس۔

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت انویسٹی گیشن امور بارے ویڈیو لنک اجلاس۔
گذشتہ 10 برسوں کے مقدمات اور چالانوں کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
بجلی چوری کیسز کے چالان پر پراسیکیوٹرز کے ساتھ مل کر جلد مکمل کرتے ہوئے کورٹ بھجوائے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں انویسٹی گیشن امور بارے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام ایس ایس پیز، ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر سپروائزری افسران نے شرکت کی، دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے گذشتہ 10 برسوں کے مقدمات اور چالانوں کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں زیر التواء چالان اور زیر تفتیش مقدمات کی شرح بارے ہر ضلع کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چالان کی بروقت تکمیل میں لاہور، شیخوپورہ، گجرات، اٹک اور وزیر آباد اضلاع کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے دیگر اضلاع کو بھی اپنی کارکردگی جلد از جلد بہتر بنانے کا ٹاسک دیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے کہاکہ پراسیکیوٹرز کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے انٹریرم چالان کی بروقت تکمیل اور جمع کروانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کئے گئے ایم او یو کی روشنی میں باہمی کوارڈینیشن سے زیر تکمیل کام کو جلد نمٹایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے بجلی چوری کیسز کے چالان پراسیکیوٹرز کے ساتھ مل کر جلد مکمل کرتے ہوئے کورٹ بھجوانے کی ہدایت دی۔ محمد ادریس احمد نے مزید کہاکہ قتل، زیادتی اور دیگر سنگین جرائم کے تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے چالان جمع کروانے کی شرح کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، تمام افسران ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے زیر التواء ورک لوڈ کو موثر مینجمنٹ سے ختم کریں۔اجلاس میں اے آئی جی مانیٹرنگ طارق محبوب، ایس پی انویسٹی گیشن شازیہ سرور اور ڈی ایس پی مظفر اکرم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر309)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 26, 2024