منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 635 ریڈز‘247مقدمات‘247ملزم گرفتار

Mar 25, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کے سمگلرز اور ڈیلرز کے اڈوں پر پولیس ٹیموں کے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 635 ریڈز کیے گئے۔منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کیخلاف 247 مقدمات درج کرتے ہوئے 247 ملزمان کو گرفتار کرکے 68 کلو چرس،ایک کلو گرام آئس،3 کلو ہیروئن اور 2465 لٹر شراب برآمد کی ہے۔26 فروری سے صوبہ بھر میں شروع کئے گئے کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 6164 ریڈز کیے گئے۔3160 مقدمات درج کرتے ہوئے 3545 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے 2666 کلو چرس ، 09 کلو آئس ، 55 کلو ہیروئن ،82 کلو گرام افیون اور 34231 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔، ماڈرن نشہ آور اشیاء‘ آئس ، شیشہ اور فلیور ڈرگز کے قلع قمع کیلئے خصوصی آپریشنز کئے جائیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*******************