پولیس ملازمین کو علاج کےلئے مزید ساڑھے 5لاکھ روپے جاری

Mar 24, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید ساڑھے 5 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پنجاب کے اے ایس آئی محمد امجد کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے ، ملتان کے اے ایس آئی سیف الدین کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ فیصل آباد کے محمد اکرم مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، منڈی بہاؤالدین کے کانسٹیبل محمد اسلم کو گردوں کے علاج کیلئے 85 ہزار 627 روپے دئیے گئے۔ پاکپتن کے ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد ممتاز کو عارضہ جگر کے علاج کیلئے 88 ہزار 435 روپے دئیے گئے۔ پی ایچ پی ڈی جی خان کے ہیڈ کانسٹیبل ذیشان احمد کو اہلیہ کے تھائی رائیڈ پرابلم کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ ریٹائرڈ ڈرائیور کانسٹیبل خالد مقصود کو وہیل چئیر کی خریداری کیلئے 27 ہزار 800 روپے دئیے گئے ۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************