آزاد وطن اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے ، آئی جی پنجاب

Mar 24, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آزاد وطن اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے ، یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی لازوال جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس تحریک آزادی کے قائدین اور جانثاروں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس یوم پاکستان پر مادر وطن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے عزم کو دہراتی ہے، ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کی طاقت سے ملک دشمن عناصر کو شکست دیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہمیں مشترکہ جدوجہد سے پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کی منزل تک پہنچنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا، آئی جی پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ آئیں یوم پاکستان پر مادر وطن کو ملک و سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کا عہد کریں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ یوم پاکستان پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں نکلنے والی تمام ریلیوں اور تقاریب کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ 

(روز نامہ پاکستان)

********************