صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہلال امتیاز عطا کر دیا

Mar 24, 2024
ڈاکٹر عثمان انور نے بحیثیت انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب پولیس کی از سر نو تنظیم سازی اور دوررس اصلاحات کیں،
لاہور 23 مارچ: صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہلال امتیاز عطا کر دیا، ڈاکٹر عثمان انور نے بحیثیت انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب پولیس کی از سر نو تنظیم سازی اور دوررس اصلاحات کیں، ڈاکٹر عثمان انور کو شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی، تھانوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ، شہداء پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور انکو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انسدادِ دہشت گردی کے زمرے میں ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشیں انتہائی اہم ہیں، معاشرے کے محروم طبقات خصوصاً خواجہ سراؤں، خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کی مرکزی دھارے میں شمولیت ڈاکٹر عثمان انور کے کار ہائے نمایاں ہیں، خدمات عامہ کے شعبے میں ڈاکٹر عثمان انور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
********************