پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے9لاکھ روپے جاری

Mar 23, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) سنٹرل پولیس آفس میں ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر سے طبی مشکلات کا شکار پولیس اہلکاروں نے اپنے کیسز بھجوائے، ویلفیئر کمیٹی نے دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد مزید پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 09 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے اے ایس آئی فضل حسین کو بائی پاس آپریشن کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، باربر جمشید خان کو گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے،اے ایس آئی امجد خان کو اپینڈکس پرابلم کے علاج کیلئے  1 لاکھ روپے دئیے گئے، مظفر گڑھ کے ڈی ایس پی سید ریاض حسین شاہ کو اہلیہ کے علاج کیلئے  1 لاکھ روپے دئیے گئے،اے ایس آئی عاشق حسین مرحوم کی اہلیہ کو گھٹنوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل محمد منیر اور ریٹائرڈ کانسٹیبل ریاض حسین کو طبی اخراجات کیلئے 70 ہزار روپے فی کس جاری کئے گئے، انسپکٹر عرفان رضا اور کانسٹیبل اکبر علی کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

********************