کچہ آپریشن جاری‘ مزید ایک ڈاکو ہلاک‘ 3 زخمی‘ 21 پکڑے گئے

Mar 23, 2024

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری  ہے اور پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں داخل ہوگئی، ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے بتایا کہ لونڈ اور دولانی گینگ کے ڈاکو اپنی کمین گاہ چھوڑ کرفرار ہوگئے، پولیس نے کمین گاہوں کو آگ لگا دی، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، 3 زخمی ہوئے، 21 پکڑے گئے۔ ڈی پی او راجن پور نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، فائرنگ کا تبادلہ 5 گھنٹوں تک جاری رہا، آئی جی پنجاب ‘ ڈی پی او راجن پور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*********************