سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں پولیس اہلکاروں کے میڈیکل کیسز کی سکروٹنی کے بعد آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کردئیے۔
تفصیلا ت کے مطابق خانیوال کے کانسٹیبل محمد رفیق مرحوم کے بیٹے روحیل رفیق کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 03 لاکھ 62 ہزار روپے دئیے گئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد شریف کو اہلیہ کے لیور ٹیومر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، سپیشل برانچ کے کانسٹیبل امتیاز احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، ڈرائیور کانسٹیبل محمود رضوان کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 01 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے، راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد سلیم کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن کو فورس کی صحت، تعلیم اور ویلفیئر کے لئے مزیدموثر طور پر استعمال کیاجائے۔  
 

(Handout No. 305)

Syed Mubasher Hussain

Director Public Relations
Punjab Police

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 25, 2024