راولپنڈی پولیس نے تشدد میں ملوث دیور ریاض شاہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، ترجمان پنجاب پولیس

شیر زمان کالونی سول لائنز راولپنڈی میں بیوہ خاتون اور بیٹیوں پر اس کے دیور کے تشدد کا معاملہ،
راولپنڈی پولیس نے تشدد میں ملوث دیور ریاض شاہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، ترجمان پنجاب پولیس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پرپنجاب پولیس خواتین پر تشدد، ہراسگی اور زیادتی کے واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شیر زمان کالونی سول لائنز راولپنڈی میں بیوہ خاتون اور بیٹیوں پر اس کے دیور کے تشدد کا معاملے میں ملوث دیور ریاض شاہ کواراولپنڈی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے،بیوہ خاتون کو بذریعہ فون کال دھمکیاں دینے والے اس کے دوسرے دیور افتخار شاہ کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سول لائنز راولپنڈی نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اورایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے بیوہ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خاتون کا شوہر سید اظہر علی 10 سال قبل وفات پا چکا ہے،مرحوم کے 60 سالہ بھائی ریاض علی شاہ نے 02 سال قبل شادی کی، اور اسی گھر میں مقیم ہے،ملزم ریاض علی شاہ نے آج اپنے مرحوم بھائی کی بیوہ پر بیلچے سے حملہ کیا،پنجاب پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ''خواتین پر تشدد اب نہیں '' کے پالیسی پر عمل پیرا ہے،پنجاب پولیس خواتین پر تشدد، ہراسگی اور زیادتی کے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی رہی ہے،
 

(Handout No. 296)

Syed Mubasher Hussain

Director Public Relations
Punjab Police

***************************

Press Release Date: 
Friday, March 22, 2024