پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

Mar 21, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹے میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 130 مقدمات درج، 155 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 02 ہزار سے زائد پتنگیں، 129دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ روز 50 سے زائد مقدمات درج کرتے ہوئے 60 قانون شکنوں کو حراست میں لیا گیا، ان ملزمان کے قبضے سے 600 سے زائد پتنگیں، 50 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ رواں سال 2024 کے مجموعی کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اب تک صوبہ بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف 7777 مقدمات درج کرتے ہوئے 8205 افراد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 370459 پتنگیں اور 17687 ڈور چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔ لاہور میں رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی  پر 1452 مقدمات درج، 1494 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 27 ہزار سے زائد پتنگیں اور 4500 دھاتی ڈور و چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو پتنگ بازی، فروخت اور مینوفیکچرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگیں اور ڈور آن لائن فروخت کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیلئے جامع اقدامات جاری رکھے جائیں جبکہ ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
(روز نامہ خبریں)
*********************