آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ساڑھے 16 لاکھ مزید جاری کر دئیے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ساڑھے 16 لاکھ مزید جاری کر دئیے۔  
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ہر ممکن معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ساڑھے 16 لاکھ روپے مزید جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی راولپنڈی کے سب انسپکٹر نوید اقبال کو بلڈ کینسر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل عبدالخالق کو بلڈ پریشر سمیت مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ساہیوال کے سب انسپکٹر ندیم انور عاصم کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے۔لاہور پولیس کے کانسٹیبل عثمان سعید اور ٹریفک اسسٹنٹ اسد علیم کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے سب انسپکٹر محمد جمیل شاہد کو سپائنل سرجری کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر290)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Thursday, March 21, 2024