آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،
رواں سال اب تک صوبہ بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف 7777 مقدمات درج، 8205 افراد کو حراست میں لیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضے سے 370459 پتنگیں، 17687 ڈور چرخیاں برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹے میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 130 مقدمات درج، 155 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 02 ہزار سے زائد پتنگیں، 129دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ روز 50 سے زائد مقدمات درج کرتے ہوئے 60 قانون شکنوں کو حراست میں لیا گیا، ان ملزمان کے قبضے سے 600 سے زائد پتنگیں، 50 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ رواں سال 2024 کے مجموعی کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اب تک صوبہ بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف 7777 مقدمات درج کرتے ہوئے 8205 افراد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 370459 پتنگیں اور 17687 ڈور چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔ لاہور میں رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی  پر 1452 مقدمات درج، 1494 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 27 ہزار سے زائد پتنگیں اور 4500 دھاتی ڈور و چرخیاں برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو پتنگ بازی، فروخت اور مینوفیکچرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگیں اور ڈور آن لائن فروخت کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیلئے جامع اقدامات جاری رکھے جائیں جبکہ ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر288)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 20, 2024