آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات، درخواستیں سن کر ریلیف بارے ہدایات جاری کیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات، درخواستیں سن کر ریلیف بارے ہدایات جاری کیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور ریلیف  بارے ہدایات جاری کیں۔آئی جی پنجاب نے فیملی کلیم پر بھرتی مکینک ثقلین علی کی تنخواہ جاری کرنے کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، سب انسپکٹرز عمیر جاوید، شاہ زیب طارق اورضیاء الحق کی پروموشن درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو کاروائی کا حکم دیا، آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل محمد قدیر کی غازی قرار دینے کی درخواست ڈی آئی جی ویلفیئر کو کاروائی کیلئے بھجوائی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کانسٹیبل علی محمد کے بیٹے سمیت فیملی کلیم پر بھرتیوں کی 03درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن کو میرٹ پر کاروائی کی ہدایت کی۔ سب انسپکٹرابو ذر امجد کی قانونی معاونت فراہم کرنے کی درخواست پر اے آئی جی لیگل کو معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا، لیڈی ٹرینی سب انسپکٹر کائنات شہزادی کی درخواست ریلیف فراہمی کیلئے سی سی پی او لاہور کو بھجوادی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری ایکشن سے ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، ملازمین کی مشکلات کے ازالے کیلئے ترجیحی اقدامات بلا تعطل جاری رہیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر287)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 20, 2024