پنجاب پولیس کا شہدا اور ملازمین کے بچوں کی اعلی فنی تعلیم کیلئے احسن اقدام، نجی کالج کے ساتھ ایم او یو طے۔

پنجاب پولیس کا شہدا اور ملازمین کے بچوں کی اعلی فنی تعلیم کیلئے احسن اقدام، نجی کالج کے ساتھ ایم او یو طے۔
 فارمیسی ٹیکنیشن، ڈسپنسر، میڈیکل لیب، آپریشن تھیٹر اور ریڈیالوجی ٹیکنالوجی کے سپیشلائزڈ کورسز مفت و رعایتی فیس پر کروائے جائیں گے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے شہدا اور ملازمین کے بچوں کی اعلی فنی تعلیم کیلئے ایک اور احسن اقدام لیا ہے، پنجاب پولیس اور نجی کالج (شمیم رمضان کالج آف ہیلتھ سائنسز) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا جس کے تحت پولیس ملازمین کو بچوں کو اعلی تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ای او کالج شاہد رسول نے دستخط کئے۔ایم او یو کے تحت پولیس شہدا کے بچوں کو فارمیسی ٹیکنیشن، ڈسپنسر، میڈیکل لیب، آپریشن تھیٹر اور ریڈیالوجی ٹیکنالوجی کے سپیشلائزڈ کورسز بالکل مفت کروائے جائیں گے، حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو تمام کورسز فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گئی، وہاڑی، اوکاڑہ، جھنگ، عارف والہ اور شورکوٹ میں قائم پانچ کالجوں میں پولیس ملازمین ڈسکاؤنٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سکلز بیسڈ ڈگری پروگرامز اور کورسز میں تعاون پر نجی کالج کا شکریہ ادا کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ اقدام سے پولیس ملازمین کے بچے فنی تعلیم کی ڈگریاں حاصل کرکے باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے، نجی کالج کے سی ای او شاہد رسول نے پنجاب پولیس شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر286)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 20, 2024