وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات، پنجاب پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات، پنجاب پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن
26 فروری سے شروع کریک ڈاؤن میں 2437 اڈوں پر ریڈ، 1102 مقدمات درج، 1484 ملزمان گرفتار، آئی جی پنجاب
ملزمان کے قبضے سے 1126 کلو گرام چرس، 05 کلو گرام آئس، 34 کلو گرام ہیروئن، 33 کلو گرام افیون، 12953 لٹر شراب برآمد۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرمنشیات کی لعنت کو جڑ سے خاتمے کیلئے صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں، مختلف مقامات پر 383 ریڈز کئے گئے، 253 منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ منشیات فروشوں کے قبضے سے 216 کلوگرام چرس، آدھا کلو آئس، 02 کلو گرام ہیروئن، 33 کلو گرام افیون، 2804 لٹر شراب برآمدکی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ 26 فروری سے شروع کریک ڈاؤن میں منشیات فروشوں کے 2437 اڈوں پر ریڈ کئے گئے، 24 روز میں منشیات کی خرید و فروخت، سپلائی میں ملوث ملزمان کے خلاف 1102 مقدمات درج، 1484 ملزمان گرفتار کئے گئے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملزمان کے قبضے سے 1126 کلو گرام چرس، 05 کلو گرام آئس، 34 کلو گرام ہیروئن، 33 کلو گرام افیون، 12953 لٹر شراب برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں، تعلیمی اداروں کے اطراف گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق منشیات کے قمع قمع کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر285)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 20, 2024