Mar 20, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہیں اور اسی سلسلے میں پنجاب پولیس اور معروف نجی ہیلتھ ویلفیئر تنظیم کے درمیان ایم او یو طے پا گیا سنٹرل پولیس آفس میں تقریب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی تنظیم کے چئیرمین محمد دانش صدیق نے ایم او یو پر دستخط کئے،ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کو آنکھوں، دانتوں، دیگر بیماریوں کے علاج میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایم او یو کے تحت پولیس شہدا کی فیملیز کا کارنیا ٹرانسپلانٹ نجی تنظیم کے ہسپتالوں میں بالکل مفت کیا جائے گا جبکہ حاضر سروس ملازمین کو علاج کیلئے کارنیا نجی تنظیم فراہم کرے گی، سرجیکل اخراجات محکمہ پولیس برداشت کرے گا۔
(روز نامہ پاکستان)
******************
